6 مارچ 2011 - 20:30

لیبیا میں قذافی کی مدد کے لئے برطانوی اور اسرائیلی کمانڈوز پہنچ گئے ہیں کرنل قذافی کے مخالف مظاہرین نےآٹھ برطانوی کمانڈوز کوگرفتار کرلیا ہے۔

ابنا: برطانوی اخبار سنڈے ٹائمز نےلکھا ہے کہ لیبیا میں قذافی کی مدد کے لئے برطانوی اور اسرائیلی کمانڈوز پہنچ گئے ہیں کرنل قذافی کے مخالف مظاہرین نےآٹھ برطانوی کمانڈوز کوگرفتار کرلیا ہے۔ قذافی نےمظاہرین کو القاعدہ کے حامی افراد قراردیکر مغربی ممالک سے مدد حاصل کررہا ہےاخبار کے مطابق یہ کمانڈوز سادہ لباس میں ملبوس تھے لیکن ان کے پاس اسلحہ تھا۔ اخبار کے مطابق کمانڈوز کو بن غازی شہر میں حراست میں لیا گیا جہاں ان سے تفتیش کی جا رہی ہے  ذرائع کے مطابق مغربی ممالک قذافی کو مدد بہم پہنچانے کے لئے بڑے پمیانے پر ہتھیار فروخت کررہے ہیں مبصرین کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک عرب ممالک میں آنے والے عوامی اور اسلامی انقلاب کو کچلنے کے لئے کئی منصوبوں پر کام کررہے ہیں جن میں خفیہ کمانڈوز کے ذریعہ دہشت گردی کو فروغ دینا بھی شامل ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

/110